• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP پولیس کے 111 جونیئر کلرکس کی سینئر کلرکس کے عہدے پر ترقی

پشاور(جنگ نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے خیبرپختونخوا پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو ترجیحات میں رکھتے ہوئے کئی بہترین اقدامات کیے۔ انہی اقدامات کے تسلسل میں گذشتہ روز سینٹرل پولیس آفس پشاور میں صوبہ بھر سے 111 جونیئر کلرکس کی سینئر کلرک کے عہدے پر ترقیاب ہونے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ یہ ترقیابی تمام محکمانہ قواعد و ضوابط پورے کرنے والے جونیئر کلرکس کی ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پرکی گئی۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشن محمد علی بابا خیل، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز رضوان منظور، ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ جواد قمر، اے آئی جی سٹیبلشمنٹ سونیا شمروزاور ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کوکب فاروق بھی موجود تھے۔ خیبر پختونخوا پولیس میں کلریکل سٹاف کی اتنی بڑی تعداد میں پروموشن کی مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ترقیاب ہونے والے کلرکس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی ویلفیئر کا بنیادی جزو اور آپکی محنت اور لگن کا اعتراف ہے۔
پشاور سے مزید