• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور محمد کا ا نصاف کی فراہمی کا مطالبہ

پشاور ( لیڈی رپورٹر)شانگلہ کے علاقے شاہپور سیوڑ سے تعلق رکھنے والے نور محمد اورشیر خان نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے اور پولیس کی جانب سے عدم تعاون اور زیادتی کے خلاف پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زمینوں پر دو سال قبل پانی کا مسئلہ تھا جو مخالفین سے جرگو معرکوں سے حل کر دیا گیا لیکن گزشتہ ماہ اپریل میں اپنی بیٹی کو ہسپتال لے گئے واپسی پر ان کو ان کی بیٹی کے سمیت با اثر مخالفین نے اجرتی قاتلوں کے ساتھ مل کر سر بازار پہلے ان پر قاتلانہ حملہ کیا۔جب وہ شانگلہ پولیس کی طرف گئے تو پولیس نے تو پہلے انہیں رپورٹ درج کرنے کی بجائے حوالات میں بند کر دیا۔انہوں نےمطالبہ کیا کہ ان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
پشاور سے مزید