• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی کی میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ بارے اہم ہدایات جاری

پشاور (اے پی پی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق امیدواروں کو صرف اپنے صوبے اور ڈومیسائل کے مطابق ہی ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایف ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 65 فیصد نمبر ہونے لازمی ہیں تاہم ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کیلئے کوئی شرط نہیں ہے۔ ہدایات کے مطابق پاکستان سے باہر صرف ریاض سعودی عرب میں ٹیسٹ سنٹر قائم کیا جائے گا اور دوسرا کوئی سنٹر نہیں ہوگا۔ اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی کی طرف سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کیلئے سلیبس ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جاچکا ہے۔
پشاور سے مزید