• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بیڈرز کا انکشاف، ٹینڈر منسوخ، میئر پشاور کا سخت ایکشن

پشاور (جنگ نیوز) میئر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور، حاجی زبیر علی نے جنرل بس سٹینڈ(حاجی کیمپ)کے سالانہ ٹینڈر میں سنگین بے ضابطگیوں اور جعلی بیڈرز کی شرکت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پورے ٹینڈر کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔میئر حاجی زبیر علی کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں اس معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، جس میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹینڈرنگ کے عمل میں جعلی یا غیر تصدیق شدہ بیڈز جمع کرانے والے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔میئر نے اس مقصد کے لیے باقاعدہ انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے، تاکہ حقائق کی تہہ تک پہنچا جا سکے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔ ساتھ ہی، انہوں نے تمام جمع شدہ رقم کو فوری طور پر سرکاری اکانٹ میں منتقل کرنے اور ایک نئے، شفاف اور میرٹ پر مبنی ٹینڈر کے اجرا کے لیے فوری اشتہار دینے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
پشاور سے مزید