• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں محرم الحرام میں امن و امان برقرار کھنے کے لئے انتظامی طور پر اہم فیصلے

پشاور (لیڈی رپورٹر)محرم الحرام میں آمن و امان برقرار رکھنےکے لیے انتظامی طور پر اہم فیصلے کر لیے گئے جس کے مطابق پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع میں آمن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کا فیصلہ، بھتہ کالز کی روک تھام، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز بیانات والوں کے خلاف سخت کارروائی، ہوٹلوں اور سرائے کی چیکنگ، جاری سرچ آپریشنز میں مزید تیزی لانا شامل ہے جبکہ حیات آباد میں قبائلی ضلع خیبر سے متصل دیوار کے شگاف کو مرمت اور پر کرکے سمگلروں اور جرائم پیشہ افراد کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ پشاور ڈویژن کے اضلاع میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں خصوصاً چائنیز کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے، اور فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز تقاریر اور بیانات دینے والے اور اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا،یہ اعلانات محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان اور انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سےمحکمہ داخلہ کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ڈویژنل انٹلیجنس کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید