• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں متاثرین کوبروقت ریسکیو نہ کرنا حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے،عبدالواسع

پشاور(جنگ نیوز)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 18افرادکے ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر18 قیمتی انسانی جانیں دریائے سوات کی بے رحم موجوں کے درمیان کئی گھنٹے تک امداد کی راہ تکتے رہے لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی ہیلی کاپٹروں اور ریسکیو ٹیموں نے حسب معمول پہنچنے میں دیر کردی اور ایک ہی خاندان کے 10افراد سمیت 18افراد دریائے سوات کی بے رحم موجوں کی نظر ہوگئے جوکہ حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے۔
پشاور سے مزید