• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہداء کے بچوں کیلئے سپورٹس گالا

پشاور (جنگ نیوز) چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے شہداء کے بچوں کیلئے دو روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے شہداء کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ سپورٹس گالا میں شہداء کے بچوں کے مابین فٹبال، کرکٹ، بیڈمنٹن، کیرم بورڈ اور والی بال کے مقابلے کئے گئے جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس شہداء کے بچوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے شہداء کے بچوں کے لئے سپورٹس گالا منعقد کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے شہداء ہمارے اصل ہیروز ہیں جن کی غم خوشی میں ہم برابر کے شریک ہوں گے اور انہیں کسی طور پر بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے شہداء کے بچے خود کو کبھی بھی تنہا نہ سمجھیں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کرنے سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے شہداء کے بچوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور ان کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کیا جائے گا تاکہ وہ اسی فیلڈ میں ترقی پا کر ملک کا نام روشن کرے۔
پشاور سے مزید