پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان سے معروف کاروباری شخصیت ملک شرین مالک نے ملاقات کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ملک شیرین مالک نے بنوں اور حلقہ پی کے 101 کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے فوری حل پر زور دیا۔