پشاور ( لیڈی رپورٹر )آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے ترجمان گوہر علی گوہر کے مطابقجنوری 2024 سے 25 جون 2025 تک پسکو میں بجلی کے 26 المناک حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ جس میں 9 اہلکاوں نے جام شہادت نو ش کیا جبکہ 17 اہلکار شدید زخمی ہو ئے ان میں سے 18 جون کو مردان1ڈویژن پسکو کے لائن مین ابراہیم شاہ بجلی کے المناک حادثے کا شکار ہوکر پشاور میں زیر علاج ہے۔جبکہ 19 جون کو شانگلہ ڈویژن پسکو سوات سرکل کے ایک اور لائن مین سیکنڈ کفایت اللہ بجلی کے حادثے کا شکار ہوکر زیر اعلاج ہے۔اس حوالےسے یونین کے صوبائ سیکرٹری نورالامین ،ڈپٹی چیئرمین شفیع اللہ ،جائنٹ سیکرٹری طارق خان،سیکرٹری فنانس ناصر خان اور مرکزی چئیرمین گوہرتاج کا کہناہےکہ دوران ڈیوٹی بجلی کے حادثات میں شہداء کے نماز جنازہ میں پسکو کے اعلی حکام نے شرکت گوارہ نہیں کی جوکہ قابل افسوس وقابل مذمت ہے۔