پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے ناصرباغ روڈ پرپروگرام میں شرکت کے بعد واپسی پر خواجہ سراءکو گولیاں مارکر زخمی کردیا گیا جبکہ تھانہ چمکنی پولیس کے ساتھ مقابلے میں راہزن زخمی ہوگیاجسے گرفتار کرلیا۔ تھانہ ناصرباغ پولیس کو بیان دیتے ہوئے خواجہ سراءحمزہ ولد لعل باداشہ نے بتایاکہ وہ دیگر خواجہ سراؤں کے ہمراہ پروگرام کیلئے بادی زئی سٹاپ گئے تھے ، واپسی پر وہ محمد عباس دیگر خواجہ سرا گاڑی میں سوار ہوکر گھرجارہے تھے ناصر باغ روڈ نزد پولیس کالونی پہنچنے پر ملزمان جلال اور انس نے موٹرسائیکل پر آکر ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ متعدد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ وجہ عناد زبانی تکرار ہے ۔ پولیس کے مطابق رپورٹ درج کرکے واقعہ میں ملوث ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔ ادھر تھانہ چمکنی پولیس کے مطابق راہزنی کے مقدمات میں مطلوب سنیچر کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار ملزم کی شناخت مراد سکنہ مردان حال خالد خان گڑھی سے ہوئی ہے ۔ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی تھی جس سے موٹر سائیکل ، پستول اور 45 ہزار روپے بھی برآمدکرلیے گئے۔پولیس کاکہناہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ چمکنی میں 6مقدمات درج ہیں جن میں 2022اور 2023کا مقدمہ بھی شامل ہے۔