پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے مقدمہ میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مقدمہ کی سماعت پراسیکوشن کی جانب سے مال مقدمہ پیش نہ کرنے پر سماعت10جولائی تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز اے ٹی سی عدالت کے جج اسدعلی نے مقدمہ کی سماعت شروع کی تواس دوران گواہان عدالت میں پیش ہوئے تاہم کیس پراپرٹی ( مال مقدمہ ) عدالت میں پیش نہیں کی گئی جس کے باعث کیس کی سماعت مکمل نہ ہوسکی۔ استغاثہ کی مطابق چمکنی پولیس نے 20دسمبر2023کو پی ٹی آئی کے روپوش رہنمامراد سعید کی گرفتاری کیلئے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی ۔