• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشے میں مبتلا خواجہ سراؤں کے علاج کا فیصلہ

پشاور (جنگ نیوز)نشے سے پاک پشاور مہم کے چوتھے مرحلے میں نشے کی لت میں مبتلا خواجہ سراؤں کے علاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نشے کی لت میں مبتلا خواجہ سراؤں کا بھی بحالی مراکز میں علاج کرکے ان کو معاشرے کے مفید شہری بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شعوانہ حلیم نے خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندوں فرازنہ اور آرزو سے ملاقات کی اور ان کو انتظامیہ کے فیصلے سے آگاہ کیا اور ان کو اعتماد میں لیا گیا ۔
پشاور سے مزید