• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مرد فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

پشاور (جنگ نیوز) محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ضلع پشاور میں مرد فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک نے خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کاشف فدا بھی موجود تھے، اجلاس کا مقصد فیلڈ اسٹاف کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینا، درپیش مسائل کی نشاندہی، ان کا حل اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا تھا۔ اجلاس میں تمام یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے مرد فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں، عوامی آگاہی مہمات، فیلڈ وزٹس، اور اہداف کے حصول سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کیں، ڈائریکٹر جنرل ریحان گل خٹک نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی معاشرے کی فلاح و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
پشاور سے مزید