• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ محرم میں 9روزہ شہدائے اسلام کانفرنس کا شیڈول جاری

پشاور(اے پی پی)پشاور، انجمن تبلیغ قرآن وسنت پشاور نے محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں 9 روزہ شہدائے اسلام کانفرنس کا شیڈول جاری کر دیا ہے، انجمن کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ امیر مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے تمام پروگراموں کی حتمی منظورہ دے دی ہے جس کے مطابق پہلا جلسہ 2 محرم الحرام جامع مسجد چمن والی شیخ آباد، 3 محرم الحرام جامع مسجد صدیق اکبر اخون آباد نمبر 3، 4 محرم الحرام جامع مسجد نوشو بابا فردوس چوک، 5محرم الحرام چوک کبھی محلہ اندرون لاہوری گیٹ، 6محرم الحرام جامع مسجد پھوڑگراں چوک ناصر خان،7محرم الحرام جامع مسجد قاسم علی خان قصہ خوانی، 8محرم الحرام جامع مسجد ہشتنگری چوک، 9محرم الحرام جامع مسجد مدنی نمک منڈی اور 10 محرم الحرام آخری جلسہ چوک فاروق اعظم رض کوہاٹی گیٹ میں منعقد ہوگا۔ جس سے پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے جید علماء کرام خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
پشاور سے مزید