• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز کی بحالی، ہارون اختر 5 جولائی کو روس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ فعال کرنے اور صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک نئی کوشش کے تحت، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان 5 جولائی کو روس کا اعلیٰ سطح کا دورہ کریں گے۔ وہ ایک وفد کی قیادت کریں گے جو اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور تکنیکی معاونت کے آپشنز تلاش کرنے پر توجہ دے گا۔ یہ پیش رفت ہارون اختر اور ڈینس نزاروف کی قیادت میں روسی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید