• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ، 20 مظاہرین زیرحراست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ ہائوس کی طرف جانے والے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ کے بعد پولیس نے 20 مظاہرین کو حراست میں لے لیا، احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن اور اسائذہ کی جانب سےپیر کووزیر اعلیٰ ہائوس پر احتجاج کے اعلان کے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی پریس کلب کی اطراف کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو بلاک کیا گیا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،دوسری طور پر مظاہرین کا وزیر اعلیٰ ہائوس کی طرف جانے کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث ایک لیڈی کانسٹیبل زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے وزیر اعلیٰ ہائوس کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے 20سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کیا۔
اہم خبریں سے مزید