• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری دعا تھی میرا دور اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے، وزیر پٹرولیم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ میری دعا تھی میرا دور اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمت نیچے آ چکی ہے اس کے باوجود ٹیکس بڑھانا عوام پر بوجھ ہے،میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا تو شہباز شریف اور مریم نواز کیا کچھ نہیں کہا کرتے تھے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزارت سنبھالتے وقت میری دعا تھی کہ میرا دور اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ پاکستان اپنی 90 فیصد پیٹرولیم ضروریات درآمد کرتا ہے اور اگر نقصان پر بیچیں گے تو نوٹ چھاپنے پڑیں گے جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت تین عوامل سے طے ہوتی ہے عالمی منڈی کا نرخ اسٹیٹ بینک کا ڈالر ریٹ (جو اس وقت 285-286 ہے)، اور ٹیکسیشن۔ (اس بار 2.5 روپے کی نئی لیوی کلائمٹ سپورٹ لیوی) شامل کی گئی ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کم کی گئی تاکہ بوجھ نہ بڑھے۔

اہم خبریں سے مزید