• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادِ تمباکو نوشی کیلئے ارزاں سہولتوں کو قومی پالیسی کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشی ایٹیو اور سن کنسلٹنٹ سروسز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں ٹوبیکو ہارم ریڈکشن اور تمباکونوشی ترک کرنے کی ارزاں سہولتوں کو انسدادِ تمباکو کی قومی پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔ اداروں کا کہنا ہے کہ جدید سائنسی شواہد پر مبنی کم نقصان دہ متبادل جیسے نکوٹین پاؤچز اور ویپ کو متعارف کروا کر بالغ تمباکو نوشوں کو مؤثر مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔ماہرین صحت کی شمولیت اور قواعد و ضوابط کے نفاذ پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ پاکستان بھی جلد تمباکو سے پاک ملک بن سکے۔
ملتان سے مزید