• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے، ٹرمپ

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے سعودی عرب کو ایک ممکنہ امیدوار کے طور پر اجاگر کیا ہے، لیکن سعودیوں کو غزہ کی جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ تفصیلی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ابراہم معاہدے میں جلد ہی مزید ممالک شامل ہوں گے۔ یہ معاہدہ، جو ان کی پہلی صدارتی مدت میں 2020ء میں اسرائیل اور کئی خلیجی ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے طے پایا تھا، اب دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا، "بہت سے ممالک اب اس معاہدے میں شمولیت کے خواہشمند ہیں، اور ہم جلد ہی اس کی توسیع دیکھیں گے۔
اہم خبریں سے مزید