• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2000 کروڑ بینک فراڈ کیس: سی بی آئی کے انیل امبانی سے منسلک مقامات پر چھاپے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ریلائنس کمیونیکیشن لمیٹڈ (آرکام) اور اس کے پروموٹر ڈائریکٹر انیل امبانی سے وابستہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس مبینہ بینک فراڈ کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے جس سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو دو ہزار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں انیل امبانی سے منسلک متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس بی آئی نے رواں سال 13 جون کو آرکام اور انیل امبانی کو ’فراڈ‘ قرار دیا تھا۔

یہ فیصلہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی ماسٹر ڈائریکشن برائے فراڈ رسک مینجمنٹ اور بینک کے بورڈ سے منظور شدہ فراڈ کی درجہ بندی، رپورٹنگ اور مینجمنٹ پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ چھاپے 66 سالہ بزنس مین، انیل امبانی سے مبینہ بینک لون فراڈ کے کئی کیسز میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی جانب سے کی گئی پوچھ گچھ کے چند ہفتے بعد مارے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید