• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کے تحفظ کیلئے اہم ضمانتیں درکار ہیں: نیٹو

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ یوکرین کے تحفظ کے لیے اہم ضمانتیں درکار ہیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق یوکرین کے دورے پر آنے والے نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ روس ناصرف مستقبل میں ہونے والے امن معاہدے پر عمل کرے بلکہ یہ بھی تسلیم کرے کہ آئندہ کبھی یوکرین پر حملہ نہیں کرے گا۔

اس موقع پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے پر ملنے والی ضمانتوں میں یہ بھی طے ہونا چاہیے کہ اتحادی ممالک یوکرین کو کیا کچھ فراہم کریں گے اور یوکرین کی فوج کیسی ہونی چاہیے۔

نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ابھی مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، لیکن یہ ضرور ہے کہ امریکا اس میں شامل ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید