راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پولیس ملازمین سے دوہری شہریت رکھنے یانہ ہونے بارے تحریری سرٹیفیکٹ طلب کرلئے گئے، سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے رواں سال مئی میں صوبہ بھرکے انسپکٹر ،سینئر ٹریفک وارڈن سے لے کرڈی آئی جی تک دوہری شہریت رکھنے بارے کوائف طلب کئے گئے تھے، سی پی او راولپنڈی نے انسپکٹروں کو7جولائی تک سرٹیفیکیٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پنجاب بھر کے پولیس سر براہان کے نام جاری مراسلوں میں کہاگیا تھا کہ فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس لاہور کو آگاہ کیاجائے کہ آپ کے ماتحت کام کرنے والے کون سے پولیس افسران پاکستان کے علاوہ کسی اور دیگر ملک کی شہریت رکھتے ہیں اس حوالے سے مکمل تفصیل 26مئی تک ارسال کریں ۔