• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں شرپسندوں کا جرگے پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی، رہنما کو اغوا کرنے کی کوشش

بنوں (نمائندہ جنگ )خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک جرگے پر مسلح حملہ آوروں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے،، رہنماکواغوا کرنےکی کوشش کی گئی ،ردی خیل برادری کی جانب سے منڈی خیل کے علاقے میں ایک جرگہ منعقد ہوا ، جر گے کےرہنما کواغوا کرنےکی کوشش پرجھڑ پ ہوئی ۔ بنوں پولیس کے مطابق سردی خیل برادری کی جانب سے منڈی خیل کے علاقے میں منعقد کردہ ایک جرگے پر شرپسندوں نے حملہ کیا اور رہنما ملک عید نواز سردی خیل کو اغوا کرنیکی کوشش کی، جس کے نتیجے میں جرگے کے شرکا کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے شرکا پر فائرنگ کر دی، جس سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل سمیت تین دیگر افراد زخمی ہوئے۔، اطلاع ملتےہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
اہم خبریں سے مزید