• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فرانسیسی فیصلہ کا خیرمقدم

استنبول(اے ایف پی) ترک صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میںترک صدر رجب طیب اردگان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں مستقل پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔میکرون نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک ستمبر میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا، اور وہ ایسا کرنے والا سب سے طاقتور یورپی ملک ہوگا۔ میکرون کے اس اعلان پر اسرائیل نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام "دہشت گردی کا انعام" ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کو بے فائدہ قرار دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید