لاہور(خالدمحمودخالد)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام خارجہ پالیسی پر اپوزیشن کی طرف سے نکتہ چینی بڑھتی جارہی ہے خصوصا امریکا کے ساتھ بھارت کی دوستی کو کھوکھلا قرار دیا جارہا ہے ۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ اور اثر و رسوخ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور ان سب کے پیچھے وہ غلط سفارتی فیصلے ہیں جن کی بنیاد مودی حکومت نے رکھی۔