• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین نے نادیہ خان کی دھمکیوں کو ہوا میں اُڑا دیا

پاکستان کے معروف اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی دھمکیوں کو ہوا میں اُڑا دیا۔

حال ہی میں نادیہ خان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ سے متعلق ایک وضاحت پیش کی تھی۔

مذکورہ پیغام میں نادیہ خان نے ان فنکاروں کو قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی جو انہیں ان کے مختلف بیانیے اور ان کے شو میں مختلف ڈراموں کو دیے جانے والے نمبروں کے سبب ٹرول کر رہے ہیں۔

تاہم اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر حسین نے نادیہ خان کی دھمکی کی دھجیاں اُڑا دیں۔

انہوں نے اپنے مخصوص طنز و مزاح کے انداز میں لکھا کہ یہ صبا فیصل جی اور ثروت گیلانی نے ہی کچھ بولا ہوگا، میرے 1.5 نمبر دینے سے اگر کسی کو برا لگا ہے تو میں سوری کرلیتا ہوں اور 2.5 نمبر کرلیتا ہوں، میرے خیال سے اب سب ٹھیک ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی نادیہ خان کی مشہورِ زمانہ لائن ’ ہیپی ٹو یو‘ کا بھی اضافہ کیا۔

صرف یہی نہیں عانیہ عامر کو بھارت میں کام کرنے کے سبب تنقید کا نشانہ بنانے والی نادیہ خان کو یاسر حسین نے بھارتی فنکاروں کے مشہور ڈائیلاگ کے ساتھ مزید ٹرول کیا۔

انہوں نے اسی اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے کاجل کے انداز میں، سینئر اداکارہ صبا فیصل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ صبا جی تسی بڑے مذاقیہ ہو، اسی اسٹوری میں انہوں نے سلمان خان کے انداز میں لکھا کہ میں کروں تو سالا کیریکٹر ڈھیلا ہے، اور شہناز گل کا آئیکونک ڈائیلاگ تواڈا کتا ٹومی، تے ساڈا کتا، کتا، ساتھ ہی ہنسی اور لافنگ ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

بات یہاں ختم نہ ہوئی انہوں نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کی، جس میں معروف یوٹیوبر جنید اکرم نے یاسر کو ٹیگ کر کے کہا تھا کہ ’سدھر جاؤ‘، اس کے جواب میں یاسر حسین نے لکھا کہ بھائی میں نہیں ہوں، مومن علی منشی، صبا فیصل اور ثروت گیلانی ہیں۔ میں نے تو سوری کرلیا ہے باس۔

اس کے بعد کچھ سنجیدہ انداز میں انہوں نے نادیہ خان کو مخاطب کیے بغیر لکھا، ’نمبروں کی ضرورت تو کسی کو بھی نہیں ہے، مگر آپ بھی تو دے دیتی ہیں۔ تو آپ کے کیریئر کو جو 2، 2.5 نمبر بنتے ہیں براہِ مہربانی اسے قبول فرمائیں۔ باقی آپ ’پیراڈائیس‘ کی فکر نہ کریں آپ اپنے چغلی شو کی فکر کریں، جس پر پوری انڈسٹری تھو تھو کر رہی ہے، فقط آپ کا بہت جونیئر۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل صبا فیصل، ثروت گیلانی سمیت مختلف فنکاروں نے نادیہ خان نے ڈراموں کو ریٹنگ دینے والے شو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید