• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مائیکروسافٹ کا آپریشن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے مائیکروسافٹ کے پاکستان میں آپریشن بند کرنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس کی تردید کر دی۔

وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ان تمام خبروں کو جھوٹا، گمراہ کن اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ مائیکروسافٹ کا پاکستان میں کوئی مستقل دفتر کبھی موجود ہی نہیں تھا بلکہ کمپنی نے یہاں صرف ایک رابطہ دفتر قائم کیا تھا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں مائیکروسافٹ کے لائسنسنگ اور کمرشل آپریشنز کئی سالوں سے آئرلینڈ سے چلائے جاتے ہیں اور کمپنی کے رابطہ دفتر کی ممکنہ تبدیلی ’ورک فورس آپٹیمائزیشن پروگرام‘ کا حصہ ہے اور کمپنی کی عالمی سطح پر جاری حکمتِ عملی کا تسلسل ہے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان مائیکروسافٹ کے ساتھ اب بھی رابطے میں ہے اور کمپنی کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید