• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوسٹ گارڈ قابل تعریف فورس، وزیر داخلہ

کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹ، نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا ہے کہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوسٹ گارڈ قابل تعریف فورس ہے، ڈالر کی بلیک مارکیٹ میں خرید و فروخت جلد ختم کردینگے، مربوط سیکورٹی سیکورٹی پلان کے باعث محرم پرامن رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی بندرگاہ پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے لئے 2 نئی بوٹس کی شمولیت کی تقریب سے خطاب میںکہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہاپاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے، محسن نقویکوسٹ گارڈز نے سمگلنگ، غیر قانونی تارکین وطن اور اینٹی ٹرالنگ فشنگ کی روک تھام کیلیے قانون کی عملداری یقینی بنائی ہے، انہوں نے کہاکہ کوسٹ گارڈز نے بالخصوص سمگلنگ، منشیات اور انسانی سمگلروں کے خلاف اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید