اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ رات شمالی غزہ میں اس کے 5 فوجی ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی آئی ای ڈی دھماکے اور حماس جنگجوؤں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ سارجنٹس میر شمعون، موشے نسیم، نوم ہارون، بن یامین اسولین، موشے شموئل ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ 2 شدید زخمیوں سمیت 14 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔