• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 49 فلسطینی شہید، 262 زخمی

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایک کمسن بچے کے جسد خاکی اسکے غمزدہ باپ نے اپنے بازئوئوں میں تھام رکھا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایک کمسن بچے کے جسد خاکی اسکے غمزدہ باپ نے اپنے بازئوئوں میں تھام رکھا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ اور انسانیت دشمن حملوں میں مزید 49  فلسطینی شہید اور 262 زخمی ہوگئے۔ 

غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ علاقوں سے مزید 3 لاشیں نکال لیں۔

مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 7 ہزار 13 فلسطینی اور 24 ہزار 838 زخمی ہوئے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 57 ہزار 575 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 36 ہزار 879 زخمی ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید