ملتان( سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت ملتان کے جج جلیل احمد نے رکن صوبائی اسمبلی غلام اصغر گرمانی کے دست راست زین مرتضیٰ زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 جولائی تک توسیع کردی ہے کیونکہ قومی احتساب بیورو ملتان کی تفتیشی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے اور ابھی ان سے لوٹی ہوئی رقم کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں ، انہیں گزشتہ ہفتے گلبرگ ایگزیکٹیو ہاؤسنگ اسکیم میں عوام کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتارکیاگیا، بعد ازاں احتساب عدالت سے ان کا چارروزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا۔