ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر حافظ عمیر سعید نے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 37AA، 21(s) اور بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کا نفاذ چھوٹے تاجروں کے لیے تباہ کن ہے، انہوں نے کہا کہ شق 37AA کے تحت صرف پانچ کروڑ کے الزامات پر بھی کسی بزنس مین کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا جا سکتا ہےجو بنیادی انسانی حقوق اور کاروباری اعتماد کی کھلی خلاف ورزی ہے، ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ تمام شقیں اور پالیسیاں فوری طور پر واپس لی جائیں، ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔