• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ای کچہری کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) پنجاب کی جانب سے جمعہ کے روز سرکاری فیس بک پیج کے ذریعے ایک براہِ راست ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کی میزبانی ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب، محمد ناصر خلیلی نے کی، جس کا مقصد صوبہ بھر کے مستحقین کے مسائل اور شکایات کو براہِ راست سننا اور ان کے حل کو یقینی بنانا تھا۔