• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے جوش و خروش نے ثابت کر دیا کہ صوبہ سرائیکستان کی منزل اب دور نہیں،سرائیکستان قومی کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان رابطہ مہم کا سفر جاری ہے، دائرہ دین پناہ، کوٹ سلطان، جمن شاہ، لیہ اور کروڑ لعل عیسن میں عوام کے جوش و خروش نے ثابت کردیا ہے کہ صوبہ سرائیکستان کی منزل دور نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ ودیگر سرائیکی رہنماؤں نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کروڑ لعل عیسن میں ڈاکٹر کاشف خان سیہڑ اور غلام فرید خان نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جب کہ سابق صدر بار کروڑ لعل عیسن سردار شہاب الدین خان سیہڑ ،ڈاکٹر کاشف خان سیہڑ ،معروف سرائیکی شاعر مختیار مخلص کی طرف سے کوٹ ادو میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
ملتان سے مزید