ملتان (سٹاف رپورٹر)ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈاکٹر سوبان ضیاء کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان تعینات کر دیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر خلیل جبران سے سی ای او ہیلتھ ملتان کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ڈاکٹر سوبان ضیاء اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سینئر میڈیکل آفیسر (گریڈ 18) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور ساتھ ہی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سنٹر شیخوپورہ کا اضافی چارج بھی ان کے پاس تھا۔