• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن چیمبر آف کا مرس ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی سرپرست اعلیٰ بیگم فرخ مختار نے کہا ہے کہ ویمن چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری ملتان ارکانکی سہولت کے لیے ڈسپلے سینٹر 25 اکتوبر سے کام شروع کرے گا، ڈسپلے سینٹر میں ارکان کے سا تھ پنجا ب کے جتنے بھی ہینڈی کرافٹس ہیں، انکو بھی رکھا جا ئے گا، بلیو فیئرکا انعقاد فروری 2026ء کے پہلے ہفتے میں ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کے ماہانہ اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں صدر چیمبر فرح ثاقب، سینئر نائب صدر نادیہ وسیم، فلزا ممتاز، طاہرہ نجم، نوشیلا نعیم، عائشہ یٰسین، ماہرہ حسین، شاہزانہ آصف اور دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید