• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائن میں ٹریفک آگاہی سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس ملتان اور ان ڈرائیو پاکستان کے اشتراک سے پولیس لائن آڈیٹیوریم میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر تھے اس موقع پر سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز علی جعفر بخاری بھی موجود تھے۔ سیمینار میں ان ڈرائیو کی انتظامیہ اور ڈرائیوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال بہت ضروری ہے حادثہ ہونے کی صورت میں ہیلمٹ دماغی چوٹ سے بچاتا ہے۔
ملتان سے مزید