• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، ڈکیتی و چوری کے الزام میں 11 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 11 مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے ریاض سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے علی حسن سے دو مسلح ملزمان موبائل لے گئے تھانہ صدر کے علاقے ندیم سے دو نامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا جبکہ جلیل آباد کے علاقے عثمان علی کی نقدی 20ہزار چہلیک کے علاقے وسیم مسیح اور طاہر کے موبائلزفونز شاہ شمس کے علاقے محمد جمیل کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے ثاقب کا موبائل جہانزیب کی نقدی 40ہزار فیصل سلطان کا موبائل اور الپہ کے علاقے سونیا بی بی کے گھر سے سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید