• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس انجینئرنگ یونیورسٹی اورآئی ٹی یو کے مابین ایم او یو پر دستخط

ملتان(سٹاف رپورٹر)نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (ITU) نے علمی، تحقیقی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو پردستخط کرکےوائس چانسلر یو ای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان اور وائس چانسلر آئی ٹی یو لاہور پروفیسر ڈاکٹر عدنان نور میاں نے مشترکہ فائل ایک دوسرے کے حوالے کیں اس شراکت داری کا مقصد مشترکہ تحقیق، فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے، لیبز اور تعلیمی وسائل تک مشترکہ رسائی، اور کانفرنسوں اور سیمیناروں کی تنظیم کو مضبوط بنانا ہے ۔
ملتان سے مزید