• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب نمائندوں کی جانب سے عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے افسران سے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کی جانب سے سامنے آنے والی عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے، وہ لیاری میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل کے پائیدار حل کے لیے اجلاس کی صدارت کر ر ہے تھے اجلاس میں سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی سی او او انجینئر اسداللہ خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ ترجمان میئر کراچی برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی سمیت لیاری کی تمام یوسیز چیئرمین بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران یوسیز چیئرمین نے اپنے علاقوں میں پانی اور سیوریج سے متعلق مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور تجاویز پیش کیں اس موقع پر میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کے حکام کو ہدایت کی کہ لیاری کے عوام کو درپیش پانی اور سیوریج کے مسائل کو فوری اور مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے انہوں نے واٹر کارپوریشن کو ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید