• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالہ بارشوں کے بعد بعض علاقوں کی گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کی صورت حال ابتر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حالہ بارشوں کے بعد بعض علاقوں کی گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کی صورت حال ابتر دکھائی دے رہی ہے،بارش کا پانی اب بھی گلیوں میں جمع ہے جبکہ کیچڑ کے باعث علاقہ مکینوں کا چلنا پھرنا محال ہوگیا ہے،کوڑے کے انبار لگے ہوئے ہیں جنہیں صاف کرنے والا کوئی نہیں،ٹائون کی سطح پر اس صورت حال پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی، کوئی پرسان حال بھی نہیں، جس کی وجہ سے نماز کی ادائیگی کے لئے مساجد اور امام بارگاہ جانے والے نمازی بھی پریشانی سے دوچار ہیں، دوسری جانب کئی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹ بھی بند اور خراب ہونے کی وجہ سے علاقے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید