کراچی (جنگ نیوز ) امریکابزنس کونسل 2025 کا اجلاس فیڈریشن ہائوس کراچی میں اور فزیکل بلکہ ورچوئل پلیٹ فارم (Zoom) پرمنعقد کیا گیا،مقصد پاکستان اور امریکاکے مابین کاروباری مواقع کی تلاش، سائبر سیکیورٹی، ای کامرس، اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا تھا، چیئرمین پاکستان امریکابزنس کونسل شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان اور امریکاتعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔، ہمارا وژن ہے کہ پاکستانی تاجروں کو عالمی مارکیٹوں، بالخصوص امریکاجیسے بڑے تجارتی پارٹنر کے ساتھ کاروباری مواقع میسر ہوں۔