کراچی ( پ ر) کراچی بحالی تحریک کے کنوینر اشرف جبار قریشی نے ملک میں باشوں اور سیلاب سے نقصانات اور انسانی جانوں مال مویشی کے نقصانات پر کہا ہے کہ کے پی ،گلگت بلتستان اور پنجاب میں ہونے والی تباہی پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے،قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر بیڈ گورننس بھی نظر آتی ہے،دریاؤں کے ساتھ تعمیرات اور بہت سی ایسی نظر اندازی بھی سامنے آئی جو حادثات کا سب بنی،فصلوں کی تباہی سیکڑوں گاؤں کا زیرآب آناتشویش ناک، ریسکیو کے لئے پاک فوج کی خدمات خراج تحسین ہیں ، وفاق اور صوبے بھی بہترین گورننس کا مظاہرہ کریں، قوم یکجا ہوکر اپنے پریشانی میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کریں۔