• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ میں نتائج تبدیلی کی مبینہ تحقیقات، طلبہ کو آدھی رات تفتیش کیلئے طلب کرنا تشویشناک ہے، اے پی ایم ایس او

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کہا ہے کراچی انٹر بورڈ میں نتائج میں تبدیلی کی مبینہ تحقیقات کے معاملے پر اینٹی کرپشن سندھ کی جانب سے انوکھی کارروائی کرتے ہوئے طلبہ کو آدھی رات کو تفتیش کے لیے طلب کرنا تشویشناک ہے، اینٹی کرپشن سندھ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سال 2022 کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات کے نام پر طلبہ و طالبات کو آدھی رات کو تفتیش کے نوٹس بھیجنا ایک تشویشناک عمل ہے، اے پی ایم ایس او اس غیر سنجیدہ اور غیر انسانی رویے کی سخت مذمت کرتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید