کراچی ( پ ر) علامہ حسن ظفر نقوی نے مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام امن و محبت کی بات کرتا ہے ،ہمیں ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع پر امن قوم ہے ہم نے کبھی کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے کسی کی دل آزاری ہو،انہوں نے کہا کہ تعلیم محمدؐ و آل محمؐد ہے کہ انسانیت کی بھلائی اور دین کی تبلیغ و ترویج کے لئے کام کیا جائے،بعد ازاں سید وقار زیدی ،آل جاوید زیدی اور منتظمین نے عزاداروں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ۔