کوئٹہ(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاہےکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت اسلام آباد لانگ مارچ بلوچستان کے عوام کیساتھ اسلام آبادکے حکمرانوں کی زیادتیوں ظلم وجبر کو اجاگراورحل وحقوق کی فراہمی کی راہ ہموارکریگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب اور وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ریگستان بنانے وسائل کو ہڑپ کرنے والے اقتدار،میڈیااورہمارے وسائل پر زبردستی قابض ہیں معدنیات بھی لیجانے چاہتے ہیں ۔مسخ شدہ لاشیں ،جگرگوشوں کو لاپتہ وغائب کرنے کا سلسلہ جب تک نہیں رکے گا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔