کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک نے صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات 10 جولائی کو دن ایک بجے صوبائی رابطہ مرکز کوئٹہ میں طلب کیا ہے اجلاس میں گزشتہ مجلس عمومی کے اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے علاوہ 4 ستمبر کو ہونے والے صوبائی تربیتی اجتماع سمیت مختلف امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔