• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی افواج کے ہاتھوں امداد کے منتظر 92 فلسطینی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے امداد کے انتظار میں 79 فلسطینیوں کو شمالی غزہ میں جبکہ 13 افراد کو جنوبی غزہ میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 115 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں 92 امداد کے انتظار میں غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن سینٹرز کے ارد گرد شہید ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ غزہ میں غذا کی کمی ہونے کی وجہ سے 19 افراد بھوک سے انتقال کرگئے۔

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے بتایا ہے کہ غزہ میں بھوک کا بحران شدت اختیار کرتا جار رہا ہے 90 ہزار بچے اور خواتین شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہ غذائی بحران صرف غزہ کی بھرپور فراہمی سے نکلا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید