• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خلیل کا صدر ٹرمپ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

کراچی ( نیوز ڈیسک) فلسطین کے حامی سابق طالبعلم اور سرگرم کارکن محمود خلیل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف غلط حراست اور بدنامی کے الزامات پر20ملین ڈالرہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔خلیل نے کہا ہے کہ وہ یہ ہرجانہ دیگر متاثرہ کارکنان کے قانونی دفاع کے لیے استعمال کریں گے۔ ان کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین حامی مظاہروں کے ترجمان رہے،انہیں مارچ 2025 میں امیگریشن اہلکاروں نے نیویارک سے گرفتار کیا اور انہیں بغیر کسی فردِ جرم کے لوئیزیانا کے حراستی مرکز میں تین ماہ سے زائد قید رکھا گیا۔
اہم خبریں سے مزید