• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام تقریب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل، ڈاکٹر سید خادم علی شاہ، ارشد حنیف، گوہر زمان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحان گل خٹک نے کہا کہ عالمی یوم آبادی کا مقصد عوام میں آبادی کے مسائل، چیلنجز اور ان کے حل کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے، آبادی میں بے تحاشا اضافہ وسائل کی قلت، ماحولیاتی آلودگی اور صحت و تعلیم کے نظام پر شدید دباؤ کا باعث بن رہا ہے۔
پشاور سے مزید